دینیات کی پہلی کتاب — Page 55
شوال ۳ ہجری ۲۳ فروری ۶۲۴ ، حضرت عائشہ کا رخصتانه اور بنو قینقاع کی جلاوطنی شوال کے مہینہ میں حضرت عائشہؓ کا رخصتا نہ ہوا۔آپ کا یہ نکاح در اصل اسلام کی تقویت کا بہت بڑا پیش خیمہ تھا۔کیونکہ مذہبی جماعتیں طاقتور نہیں ہوسکتیں جب تک کہ اُن کی عورتیں دینی ضرورتوں اور مسائل سے واقف نہ ہوں۔حضرت عائشہ کے ذریعہ مسلمان عورتوں میں دین کا بڑا چرچا ہوا۔اور بہت سے مسائل جو عورتوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ آپ ہی کی معرفت معلوم ہوئے۔اس سال بنو قینقاع کو اُن کی بدعہدی کی وجہ سے جلا وطن کیا گیا جو مدینہ چھوڑ کر شام میں جا کر آباد ہو گئے۔شوال ۳ : ۵ مارچ ۶۲۴، جنگ اُحد اگلے سال بدر کا بدلہ لینے کے لئے ابو سفیان تین ہزار کا لشکر لے کر مسلمانوں سے لڑنے کے لئے اُحد کے مقام پر جو مدینہ سے تین میل کے فاصلہ پر تھا پہنچا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک ہزار کا لشکر لے کر مدینہ سے نکلے جن میں سے راستہ میں تین سو منافق واپس ہو گئے۔اور آپ کے ہمراہ صرف ۷۰۰ آدمی رہ گئے۔مقابلہ ہوا دشمن کو شکست ہوئی۔مگر پہاڑی درہ کے مورچہ کو خالی پا کر جس پر پہلے مسلمان سپاہی مقر رتھے۔جو دشمن کی شکست کی خبر سنتے ہی مالِ غنیمت جمع کرنے لگ