دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 95 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 95

۰۹۵۰ چہارم : یہ کہ عام خلق اللہ کوعموما اور مسلمانوں کو خصوصا اپنے نفسانی جوشوں سے کسی نوع کی ناجائز تکلیف نہیں دے گا۔نہ زبان سے، نہ ہاتھ سے ، نہ کسی اور طرح سے۔پنجم :۔یہ کہ ہر حال رنج اور راحت اور عسر اور ٹیسر اور نعمت اور بلا میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ وفاداری کرے گا اور بہر حالت راضی بقضاء ہوگا۔اور ہر ایک ذلت اور دُکھ کے قبول کرنے کے لئے اُس کی راہ میں تیار رہے گا اور کسی مصیبت کے وارد ہونے پر اُس سے منہ نہیں پھرے گا بلکہ قدم آگے بڑھائے گا۔ششم :۔یہ کہ انتبارع رسم اور متابعت ہو او ہوس سے باز آجائے گا اور قرآن شریف کی حکومت کو بکلی اپنے اوپر قبول کرے گا اور قَالَ اللهُ اور قَالَ الرَّسُول کو اپنے ہر ایک راہ میں دستورالعمل قرار دے گا۔ہفتم: یہ کہ تکبر اور نخوت کو بکلی چھوڑ دے گا اور فروتنی اور عاجزی اور خوش خلقی اور علیمی اور مسکینی سے زندگی بسر کرے گا۔ہشتم:۔یہ کہ دین اور دین کی عزت اور ہمدردی اسلام کو اپنی جان اور اپنے مال اور اپنی عزت اور اپنی اولا داور اپنے ہر ایک عزیز سے زیادہ تر عزیز سمجھے گا۔ہم :۔یہ کہ عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض اللہ مشغول رہے گا اور جہاں تک بس چل سکتا ہے اپنی خداداد طاقتوں اور نعمتوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچائے گا۔دہم :۔یہ کہ اس عاجز سے عقد اخوت محض اللہ باقرار طاعت در معروف باندھ کر اُس پرتا وقت مرگ قائم رہے گا اور اس عقد اخوت میں ایسا اعلیٰ درجہ کا ہوگا کہ اس کی نظیر دنیوی رشتوں اور ناطوں اور تمام خاد مانہ حالتوں میں پائی نہ جاتی ہو۔(اشتہار تکمیل تبلیغ ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء)