دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 40 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 40

۴۰ معراج نبوی شہ نبوی میں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کا رُوحانی بلند مقام بتانے اور آپ کو آئیندہ ہونے والی فتوحات کی خبر دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو اعلیٰ درجہ کا روحانی معراج کرایا۔جس میں آپ نے بڑے بڑے عجائبات قدرت کے نمونے دیکھے۔اسی سال پانچ نمازیں بھی فرض ہوئیں۔اس معراج کا ذکر سورۃ النجم اور سورۃ بنی اسرائیل میں مکمل موجود ہے۔کہ نبوی مطابق ۶۱۶ شعب ابی طالب میں محصور ہونا سب طرف سے مایوس ہو کر کفار نے مسلمانوں کو دُکھ دینے کی ایک تجویز یہ کی کہ قریش کے سب قبائل نے مل کر بنو ہاشم کے خلاف ایک معاہدہ لکھ کر کعبۃ اللہ کی چھت سے لٹکا دیا جس کا مضمون یہ تھا کہ:۔” بنو ہاشم کے ساتھ کسی قسم کا کوئی لین دین نہ کیا جائے نہ ان کے پاس کوئی چیز بیچی جائے اور نہ اُن سے خریدی جائے۔نہ ان کو کوئی کھانے پینے کی چیز دی جائے۔اور اُن سے نہ کوئی ملے۔جب تک کہ یہ محمد (صلی اللہ علیہ لیہ وسلم ) سے الگ ہو جائیں۔“ اس معاہدہ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام بنو ہاشم مسلم اور غیر مسلم اور بنو مطلب بھی شعب ابی طالب میں (ابو طالب کے نام سے ایک محلہ پہاڑی درہ کی شکل میں تھا ) محصور ( بند ) ہو گئے۔