دینیات کی پہلی کتاب — Page 27
شام کا سفر بارہ برس کی عمر میں آپ اپنے چچا ابو طالب کے ہمراہ ملک شام کے سفر پر گئے۔اس سے آپ کو بہت کچھ تجربہ حاصل ہوا۔بکریاں پرانا اور تجارت کرنا آپ کو بے کار ہنا سخت نا پسند تھا اس لئے گزارے کے لئے آپ نے مکہ والوں کی بکریاں بھی ابتداء میں پچرائیں۔مگر اس کے بعد مستقل طور پر تجارت کا پیشہ اختیار کیا۔اسی سلسلہ میں آپ نے شام ، بضر ئی اور یمن کے کئی سفر کئے۔آپ نے مال تجارت میں خُوب نفع حاصل کیا۔آپ کی نیکی ، راست بازی اور دیانت وامانت کو دیکھ کر اکثر لوگ اپنی امانتیں آپ کے پاس رکھ دیا کرتے اور اس وجہ سے آپ امین وصد وق کے نام سے مشہور ہو گئے۔حزب فجار میں آپ کی شرکت حضرت مسیح کی پیدائش کے بعد ۵۸۰ء اور ۵۹۰ ء کے درمیان قریش اور نفیس کے قبیلوں میں جنگ ہوئی۔قریش کے سب خاندان شریک ہوئے۔ہر خاندان کا الگ الگ دستہ تھا۔ہاشم کے خاندان کا جھنڈ ازبیر بن عبد المطلب کے ہاتھ میں تھا۔انہی کے ساتھ آپ شامل تھے۔اُس وقت آپ کی عمر ۲۰ برس کی تھی۔آپ چونکہ طبعا رحم دل تھے اس لئے آپ نے کسی پر ہاتھ نہیں اُٹھایا۔صرف تیر اندازوں کو تیر پکڑاتے رہے۔اس جنگ کا نام حزب فجار اس لئے ہے کہ یہ عزت والے چار مہینوں رجب،