دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page iii of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page iii

پیش لفظ دینیات کی پہلی کتاب مولانا عبد الرحمن صاحب مبشر نے نو نہالان جماعت کے لئے ابتدائی دینی معلومات پر مشتمل ایک کتاب نہایت آسان اور سلیس اردو زبان میں تیار کی۔کتاب ھذا میں بچوں کے لئے مذہب اسلام کی تعریف اس کے معنے اور مذھب کا خلاصہ ،ایمانیات اور آنحضرت ایم کی پاکیزہ زندگی کے چیدہ چیدہ واقعات آپ کی سوانح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سوانح اور اخلاق حسنہ ، قوی شعار ، آداب مجالس ، علم تعلیم ، اور استاد کے آداب بیان کئے ہیں۔نماز کا لفظی ترجمہ بھی دیا ہے۔اسی طرح مشکل الفاظ کے معانی اور بعض نظمیں شامل کی گئی ہیں۔بچوں کے لئے نہایت مفید علمی کتاب ہے۔کتاب ھذا کو ضرورت کے پیش نظر متعدد بار شائع کیا گیا ہے۔اب نظارت نشر واشاعت قادیان پہلی بار کمپوزڈ ایڈیشن شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے مبارک کرے اور نافع الناس بنائے۔ناظر نشر و اشاعت قادیان