دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 23 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 23

۲۳ سوالات :- بتاؤ۔(۱) صداقت کا بول بالا کرنے سے کیا مراد ہے؟ اپنے زمانہ کی اس کی کوئی مثال (۲) خدا تعالیٰ کی دس صفات جو اس نظم میں ذکر کی گئی ہیں بیان کرو۔(۳) ساری نظم حفظ سُناؤ۔چوتھا باب ا۔ہمارا پیارا نبی قبل از نبوت ۴۰ سالہ زندگی کے حالات عزیز و! جس نبی کی ہم امت ہیں اُن کا نام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔جتنی نیک باتیں ہمیں بتائی جاتی ہیں اور جن پر ہم عمل کر کے اپنے خالق اور مالک کو راضی کر کے اُس کی جنت کے وارث ہوتے ہیں۔وہ سب باتیں ہمیں اسی پاک نبی کے ذریعے معلوم ہوئیں۔اس لئے آپ کی زندگی کے حالات معلوم کرنا آپ سے محبت کرنا اور آپ کی پیروی کرنا ہمارا فرض ہے۔آپ کی زندگی کے مختصر واقعات یہ ہیں :۔