دینیات کی پہلی کتاب — Page 9
(۴) نہاں بھی فارسی لفظ ہے۔اس کے معنے ہیں پوشیدہ۔(۵) مشکل کشا مشکل کے معنے ہیں کٹھن ، دشوار کام، پنجابی میں اوکھا گم“ کہتے ہیں۔گشا کے معنے ہیں کھول دینے والا۔آسان کر دینے والا۔مشکل کام حل کر دینے والا۔(۶) باطن۔اندر۔مُراد دل۔(۷) دار الشفاء۔دار کے معنے ہیں گھر۔الشفاء شین کی زیر سے ہے۔اس کے معنے ہیں۔تندرستی۔صحت پانا۔ایسی جگہ یا ایسا گھر جہاں سے صحت اور تندرستی ملتی ہے۔عربی میں ہسپتال کو دار الشفاء کہتے ہیں۔پانی۔(۸) بنتاں۔باغ (۹) ثانی۔دوسرا۔مراد مثل اور مائند ہے۔(۱۰) آب بقا۔آب کے معنے پانی۔بقا کے معنے ہمیشگی۔یعنی ہمیشہ زندہ رکھنے والا (۱۱) خصلت۔عادت۔(۱۲) خرد کے معنے ہیں عقل۔دانائی۔اچھی سمجھ۔جو اچھی سمجھ والا ہو اُسے خردمند اور خر ڈور کہتے ہیں۔(۱۳) فہم سمجھے۔جو سمجھدار ہوا سے فہیم کہتے ہیں۔(۱۴) ذکا۔عقل کی تیزی۔جس کی عقل تیز ہوا سے ذکی کہتے ہیں۔(۱۵) طالبان دولت۔دولت کے تلاش کرنے والے۔(۱۶) ظل ہما۔ظلن کے معنے سایہ۔ہما ایک پرندہ کا نام ہے جس کے متعلق مشہور