دینیات کی پہلی کتاب — Page 102
طہارت کی ضد نجاست یعنی پلیدگی ہے۔جو خُدا کو نا پسند ہے۔اس لئے اس سے پر ہیز چاہیئے۔(۶) نظافت نظافت کے معنے بھی پاکیزگی اور صفائی کے ہیں۔یہ زیادہ تر ظاہری صفائی پر بولا جاتا ہے۔جو نظافت اختیار کرے اُسے نظیف کہتے ہیں۔(۷) شرافت شرافت کے معنے ہیں۔بلندی ، بزرگی۔جس شخص میں اخلاق کی بلندی پائی جائے اور بد اخلاقی، کہیںکی اور بُری باتوں سے بچے اُسے شریف کہتے ہیں۔اس کی ضد رذالت ہے۔یعنی کمینہ اور بداخلاق ہونا ، رذالت سے کوسوں دُور بھاگنا چاہئے۔(۸) قناعت قناعت کے معنے ہیں تھوڑی چیز پر راضی ہو جانا۔جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے قانع کہتے ہیں۔یہ ایسی اعلیٰ صفت ہے کہ انسان اس سے بہت کمی رہتا ہے۔ورنہ طمع ، حرص، لالچ، حسد، بغض جیسی بُری خصلتیں انسان میں پیدا ہو جاتی ہیں۔(۹) فطانت فطانت کے معنے ہیں معاملہ کی تہ تک پہنچنا۔اسے سمجھ لینا۔اور اس میں ماہر ہو جانا۔