دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 94 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 94

ماله (۲) آپ کی محنت کشی کی کوئی مثال دو۔(۷) آپ کے والد صاحب کی وفات پر آپ کو گوشسا الہام ہوا تھا ؟ (۸) آپ نے اپنے مسیح موعود ہونے کا اعلان کب اور کس بنا ء پر کیا ؟ (۹) آپ کی وفات کب اور کہاں ہوئی۔دس شرائط بیعت (فرمودہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام) اوّل:۔بیعت کنندہ سچے دل سے عہد اس بات کا کرے کہ آئندہ اُس وقت تک کہ قبر میں داخل ہو جائے شرک سے متنب رہے گا۔دوم:۔یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بدنظری اور ہر ایک فسق و فجور اور خیانت اور فساداور بغاوت کے طریقوں سے بچتارہے گا۔اور نفسانی جوشوں کے وقت اُن کا مغلوب نہیں ہوگا اگر چہ کیسا ہی جذبہ پیش آوے۔سوم: یہ کہ بلا ناغہ پنجوقت نماز موافق حکم خدا اور رسول کے ادا کرتا رہے گا اور حتی الوسع نماز تہجد کے پڑھنے اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور ہر روز اپنے گنا ہوں کی معافی مانگنے اور استغفار کرنے میں مداومت اختیار کرے گا اور دلی محبت سے اللہ تعالیٰ کے احسانوں کو یاد کر کے اُس کی حمد اور تعریف کو ہر روز اپنا ورد بنائے گا۔