دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 1 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 1

دینیات کی پہلی کتاب بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود پہلا باب (1) ہم گون ہیں؟ پیارے بچو ! جانتے ہو ہم کون ہیں؟ ہم احمدی مسلمان ہیں۔ہمارا مذ ہب دین اسلام ہے۔اس لئے ہم مسلمان کہلاتے ہیں۔ہمارے نبی جن کا ہم کلمہ پڑھتے ہیں۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اس لئے ہم آپ کی امت کہلاتے ہیں۔ہمارے مسیح اور مہدی جن کے ذریعہ ہم اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہوئے ہیں۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔اس لئے ہم احمدی کہلاتے ہیں۔ہمارے موجودہ امام اور خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ ہیں۔ہم سب نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔اس لئے ہم مبایعین کہلاتے ہیں۔ہم احمدی لوگوں کا مقصد یہ ہے کہ اسلام کو تمام دنیا پر غالب کریں۔اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہم خود دین کی تعلیم حاصل کریں۔اچھی عادات اور عمدہ اخلاق اختیار کریں۔جواہ کی باتیں دین کی ہمیں معلوم ہو جائیں۔ہم پہلے خود ان پر عمل کریں۔اور پھر دوسروں کو سکھائیں تا کہ ہماری اچھی عادات اور اچھے اخلاق دیکھ کر دوسرے لوگ بھی جماعت احمد یہ میں شامل