دینیات کی پہلی کتاب — Page 22
۲۲ مشکل الفاظ کے معانی:۔(۱) گون۔ہونا۔ہو جانا۔عالم گون۔جہان کا ہونا۔یعنی پیداھد ہ جہان۔(۲) ہمسر۔برابر۔(۳) آسرا۔سہارا۔(۴)مظلوم۔جس پر ظلم کیا گیا ہو۔(۵) صداقت سچائی۔(1) بول بالا۔فتح مند۔غالب۔(۷) ہدایت۔راستہ دکھانا۔سیدھے راستہ پر چلانا۔منزل مقصود تک پہنچانا۔(۸) کرامت۔بزرگی۔بزرگی کے کام۔خلاصه مضمون نظم بس ہماری یہی پکار ہے کہ اس جہان کا پیدا کرنے والا ایک خُدا ہے جس نے اس جہان کو پیدا کیا ہے۔اور سُورج اور ستاروں اور آسمان کو اُسی نے بنایا۔اُس کی برابری کرنے والا کوئی نہیں۔وہ سب کا مالک اور سب پر حکومت کرنے والا ہے۔وہ خود زندہ ہے اور زندگی بخشتا ہے۔وہ خود قائم ہے۔ہر ایک کا سہارا ہے۔وہ ہر ایک بات سے واقف ہے۔اُسے ہر قسم کی طاقت حاصل ہے۔وہ مظلوموں اور غریبوں کی مدد کرتا ہے۔وہ اپنے بندوں کو ہدایت دیتا ہے۔اور اُن پر رحمتیں کرتا ہے۔