دینیات کی پہلی کتاب — Page 14
ہیں۔۲۔ایمانیات کا بیان از حضرت اقدس سیدنا مسیح موعود علیہ السلام (۱) اور ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔(۲) اور سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے رسُول اور خاتم الانبیاء (۳) اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ ملائک حق۔اور حشر انجساد حق۔اور جنت حق۔اور جہنم حق ہے۔(۴) اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو کچھ اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اور جو کچھ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے وہ سب بلحاظ بیان مذکورہ بالا حق ہے۔(۵) اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو شخص شریعت اسلام میں سے ایک ذرّہ زیادہ کرے۔یا ترک فرائض اور اباحت کی بنیاد ڈالے۔وہ بے ایمان اور اسلام سے برگشتہ ہے۔اور ہم اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ (۶) وہ سچے دل سے اس کلمہ طیبہ پر ایمان رکھیں کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ۔اور اسی پر مریں۔(۷) اور تمام نبیوں (علیہم السلام) اور تمام کتابوں پر جن کی سچائی قرآن شریف سے ثابت ہے۔ایمان لاویں۔(۸) اور صوم وصلوٰۃ وزکوۃ وحج۔