دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 103 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 103

۱۰۳ د مینیات کی پہلی کتاب جس میں یہ صفت پائی جائے اسے قاطبن یا فطین کہتے ہیں۔یہ لفظاف کی زیر اور زمیر دونوں سے ہے۔اس کی ضد غباوت ہے۔یعنی معاملہ کونہ سمجھنا۔وہ انسان جو گند دماغ ہونبی کہلاتا ہے۔اور نجی انسان ہمیشہ ناکام و نامر اداور شرمندہ ہوتا ہے۔یہ صفت سوچ و بچار سے بڑھتی ہے۔(۱۰) لطافت لطافت کے معنے ہیں باریک ہونا۔تھر اہونا، مہربان ہونا۔جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے لطیف کہتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی بھی صفت ہے۔کیونکہ وہ خود بار یک در بار یک یعنی مخفی ہے۔اور پھر باریک سے باریک چیزوں کو دیکھتا ہے۔اپنے بندوں پر مہربان ہے۔لطافت کی ضد کثافت ہے۔یعنی کسی چیز کے اصل جسم کا میل کچیل کی وجہ سے یا گرد و غبار کی وجہ سے موٹا ہونا۔ناصاف ہونا۔(۱۱) لیاقت لیاقت کے معنے ہیں کسی چیز سے چمٹ جانا۔کسی کام کو عمدگی سے ادا کرنا۔کسی کام کے مناسب اپنے آپ کو بنانا۔جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے عربی میں لائق اور فارسی میں صاحب لیاقت کہتے ہیں۔(۱۲) متانت متانت کے معنے ہیں۔کسی بات میں مضبوط اور طاقتور ہونا جس میں یہ صفت پائی