دینیات کا پہلا رسالہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 13 of 19

دینیات کا پہلا رسالہ — Page 13

اولی کہتے ہیں۔-۵ دونوں قعدوں میں خواہ اولی ہو خواہ آخری میں التحیات پڑھنا۔جمعہ اور عیدین اور مغرب وعشاء اور صبح کی نماز میں امام کا قرآت کو بلند آواز سے پڑھنا۔جو شخص تنہا نماز پڑھے۔اسے اختیار ہے کہ ان وقتوں میں قرآت آہستہ پڑھے یا آواز سے۔ظہر اور عصر کی نمازوں میں قرآت آہستہ پڑھنا۔جو فرض اور واجب بار بار ہر رکعت میں آتے ہیں۔انہیں ترتیب سے ادا کرنا۔فرض کی دو پہلی رکعتوں میں قرآت ضرور پڑھنا۔اخیر نماز میں سلام پھیرنا۔ان کے علاوہ وتروں کی تیسری رکعت میں دعاء قنوت پڑھنا۔اور نیز عیدین میں کئی بار اللہ اکبر کہنا بھی واجب ہے۔یعنی پہلی رکعت میں قرآت سے پہلے تین بار اور دوسری رکعت میں قرآت کے بعد تین بارا حادیث سے یہ بھی جائز معلوم ہوتا ہے۔کہ پہلی رکعت میں قرآت سے پہلے سات بار اور دوسری رکعت میں قرآت سے پہلے پانچ بار اللهُ أَكْبَرُ کہے۔-1 سنن نماز رفع یدین یعنی نماز کے شروع میں دونوں ہاتھوں کو کانوں تک اٹھانا اس طرح کہ انگوٹھا کان کی لو سے چھو جائے۔یا اس کے سامنے ہو۔اور باقی انگلیاں نہ بہت کشاہ ہوں۔نہ بند۔۲۔دونوں ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا اس طرح کہ ناف کے نیچے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھ کر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پکڑ لیں۔احادیث صحیحہ سے ہاتھوں کو سینہ پر رکھنا بھی ثابت ہے۔۳- نماز کے شروع میں ثناء پڑھنا۔۴- ثناء کے بعد تعوذ پڑھنا۔ہر رکعت کے شروع میں بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پڑھنا۔اَلْحَمْدُ کے بعد آمین کہنا۔-4۔ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف جاتے وقت سوائے قومہ کے الله اکبر کہنا اس کو تکبیرات انتقالات کہتے ہیں۔