دینیات کا پہلا رسالہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 9 of 19

دینیات کا پہلا رسالہ — Page 9

۱۵ ہوں۔آگے پیچھے کوئی نہ ہو۔پھر امام اور مقتدی سب قبلہ کی طرف منہ کر کے دونوں ہاتھ اٹھا کر اللهُ أَكْبَرُ ہیں۔مگر امام پہلے اللهُ أَكْبَرُ کہے اور مقتدی بعد میں کہیں۔اور ہاتھ باندھ لیں۔ہاتھ باندھنے کے لئے احادیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے۔کہ سینہ پر ہاتھ باندھے جائیں۔اور یہ بھی کہ ناف کے نیچے دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھیں۔( بعض مسلمان ہاتھ کھول کر بھی نماز پڑھتے ہیں) پھر سب ثناء آہستہ پڑھیں۔پھر تعوذ اور تسمیہ پڑھا جائے۔اور اس کے بعد الحمد شریف پوری پڑھیں۔پھرا مین کہیں۔پھر امام الحمد شریف کے بعد کوئی سورت چھوٹی یا بڑی پڑھے۔ظہر اور عصر کی ساری نماز میں اور مغرب کی تیسری رکعت میں اور عشاء کی اخیر دو رکعت میں سب کچھ آہستہ پڑھا جائے۔اور صبح کے فرض اور شام کی پہلی اور عشاء کی پہلی دو رکعت میں امام بلند آواز سے پڑھے جمعہ اور عیدین کی نماز میں بھی بلند آواز سے پڑھے۔اور جب امام اونچا پڑھتا ہو۔تو مقتدی چپکے سنا کریں۔البتہ مقتدی لوگ الحمد شریف آہستگی سے پڑھیں۔فرائض وضو ایک بارمنہ کا دھونا پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک۔ایک بار دونوں ہاتھوں کا دھونا مع کہنیوں کے۔ایک بار دونوں پاؤں کو مع ٹخنوں کے دھونا۔چوتھاسر کا مسح کرنا۔سنن وضو وضو کی نیت دل میں کرے کہ نماز کے واسطے وضو کرتا ہوں۔وضو کے شروع میں بِسمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پڑھنا۔مسواک کرنا۔۴- دونوں ہاتھوں کو پہنچوں تک دھونا۔۵- تین بار کلی کرنا۔تین بار ناک میں پانی ڈالنا اور ناک کو صاف کرنا۔ے۔تین بار منہ کا دھونا۔