دینیات کا پہلا رسالہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 5 of 19

دینیات کا پہلا رسالہ — Page 5

وضو طریق وضو : جب وضو کرنے لگو۔تو پہلے بسم اللہ پڑھو۔پھر دونوں ہاتھ پہنچوں تک دھوؤ۔اس کے بعد دائیں ہاتھ سے منہ میں پانی ڈالو اور مسواک کرو۔اور کلی تین بار کرنا چاہیئے اور ناک میں تین بار پانی ڈال کر ناک کو خوب صاف کرو۔پھر تین ہی دفعہ منہ پر پانی ڈال کراسے دھوؤ۔تین تین دفعہ دونوں ہاتھ کہنیوں تک اس طرح دھوؤ کہ پہلے دایاں پیچھے بایاں۔پھر نیا پانی لے کر سر اور کانوں کا مسح ایک ایک دفعہ کرو۔اخیر میں دونوں پاؤں ٹخنوں تک تین تین دفعہ اس طرح دھوؤ - کہ پہلے دایاں پیچھے بایاں۔تیم : پانی نہ ملے یا جسمانی یا مالی تکلیف کا ڈر ہو۔تو وضو اور غسل دونوں کے عوض دل میں نیت کر کے تیمم کر لینا چاہئیے اس کی ترکیب یہ ہے۔لے پاک مٹی یا ایسی چیز پر جس پر مٹی ہو۔دونوں ہاتھ مار کر ایک مرتبہ ل - احادیث صحیحہ سے ثابت ہوا ہے۔کہ ایک بار زمین پر ہاتھ مار کر منہ پر مسح کرنا اور دونوں ہاتھوں کو پہنچوں تک مسح کر لینا بھی جائزہ سارے منہ پر ملو-1 پھر دوسری مرتبہ مٹی یا مٹی والی چیز پر ہاتھ مار کر دونوں ہاتھ کہنیوں تک ملو۔اور اخیر میں وضو اور تیم کے بعد یہ پڑھو۔اَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلَه- ایک حدیث میں ہے کہ اس کے بعد یہ بھی پڑھیں - اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنْ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ