دینیات کا پہلا رسالہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 12 of 19

دینیات کا پہلا رسالہ — Page 12

۲۲ -L قصد أنماز ختم کرنا۔مسائل شرائط نماز اگر زخم سے ہر وقت خون وغیرہ نکلتا ہو۔یا ہر وقت نکسیر چلتی ہو۔یا پیشاب کے قطرے آتے ہوں۔تو ان صورتوں میں نماز ترک نہ کرنی چاہئیے - ایک بار وضو کر کے پڑھ لینی چاہئیے۔مرد کا ستر ناف کے نیچے تک ہے۔اور زانو بھی ستر میں داخل ہے۔عورت کے لئے سوائے دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں اور منہ کے تمام بدن کا ستر ہے اور اگرستر کے حصہ میں سے چوتھائی کھل جائے گا۔تو نماز فاسد ہو جائے گی۔اگر کپڑے پاک نہ ہوں اور ان کے دھونے کا بھی کچھ سامان نہ ہو۔تو ناپاک کپڑوں سے ہی نماز پڑھ لینی چاہئیے۔ترک نہ کریں۔نماز ایسی جگہ ہو۔کہ قبلہ معلوم نہ ہو سکے۔یا شب کی تاریکی ہو۔یا اور کوئی آدمی نہ ملے۔جس سے قبلہ کا رخ پوچھ سکیں۔تو ایسے وقت میں دل میں سوچیں کہ قبلہ کس طرف ہوگا۔جس طرف دل شہادت دے۔اسی طرف منہ کر کے نماز پڑھ لیں۔مسائل ارکان نماز اگر نمازی کسی وجہ سے کھڑا نہ ہو سکے۔تو بیٹھ کے نماز پڑھ لے۔قرات میں کم از کم ایک بڑی آیت یا چھوٹی تین آیتیں ہونی چاہئیں۔-۲- قعدہ میں اس قدر بیٹھنا فرض ہے کہ جتنی دیر میں التحیات پڑھ الحَمْدُ پڑھنا۔واجبات نماز ۲- الحمد کے بعد کوئی سورت یا ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں پڑھنا۔تمام ارکان نماز کوٹھی ٹھیر کر ادا کرنا۔اس کو تعدیل ارکان کہتے ہیں۔چار رکعتی یا سہ رکھتی نماز میں دو رکعت کے بعد بیٹھنا اس کو قعدہ عملی طور پر فرض اور واجب میں کوئی فرق نہیں۔