دینیات کا پہلا رسالہ — Page 8
دفعہ نرم آواز سے اور تیسری دفعہ ذرا بلند آواز سے پڑھیں۔نماز پڑھنے کا طریق نماز کے لئے بدن کپڑا اور نماز پڑھنے کی جگہ پاک ہو۔بدن ڈھا نہیں۔اگر مرد کا ناف سے گھٹنوں تک۔عورت کا منہ ہتھیلیوں اور قدموں کے سوا بدن کا کوئی حصہ نگا ہو جائے۔تو نماز نہیں ہوتی۔صلى الله حضرت نبی کریم ﷺ ہمیشہ جماعت کے ساتھ نماز کے فرض پڑھا کرتے تھے۔اس لئے ہر ایک مسلمان کو چاہئیے۔کہ آپ کی پیروی کرے۔اور جماعت کے ساتھ نماز ادا کرے۔نماز جماعت کے لئے پہلے اذان کہی جاتی ہے۔اور اس کے بعد جب نمازی جمع ہو جائیں۔تو مو زن یا اس کی اجازت سے کوئی اور شخص امام کے پیچھے پہلی صف میں قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑا ہو۔اور کانوں پر ہاتھ دھرے بغیرا قامت کہے یعنی اذان کے الفاظ ذرا جلدی جلدی کہے۔اور حَـــى عــلــى الْفَلَاحِ کے بعد قَدْ قَامَتِ الصَّلوة دودفعہ کہہ کر باقی الفاظ کہے۔جب تکبیر ہورہی ہو۔اس وقت امام اپنی جگہ پر کھڑا ہو اور مقتدی صفیں درست کر لیں۔اور ایک دوسرے کے ساتھ خوب مل کر کھڑے