دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 86 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 86

86 2۔فرعون کی حکومت کے خلاف اسلام، خلاف اخلاق رسوائے عالم آرڈینینس سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ کلمہ طیبہ جو چودہ صدیوں سے بے شمار سعید روحوں کو حلقہ بگوش اسلام کرتا رہا ہے اب منسوخ ہو چکا ہے۔احمدی ہزاروں بلکہ بیشمار مرتبہ کلمہ پڑھیں وہ قانو نا اس وقت تک مسلمان تسلیم نہیں کیے جاسکتے جب تک بھٹو جیسے سوشلسٹ وزیر اعظم اور علماء سو کی ناپاک سازش سے اسمبلی میں پاس ہونے والے نقلی ، جعلی بلکہ فرضی کلمہ پر ایمان نہ لائیں۔احمدی نوجوان اور بچے بیج لگا کر نہایت پر امن طریق سے معملا منادی کر رہے ہیں کہ کہ محمد ( ﷺ ) قیامت تک منسوخ نہیں ہوسکتا اور ہم اس کلمہ سے ساری دنیا کو خاتم النبین ماہ کے قدموں میں لانے کا عہد کرتے ہیں۔84- غالباً ۱۹۹۲ء میں جبکہ فرینکنورٹ کے ایک حلقہ کی صدارت کے فرائض شاعر احمدیت میر اللہ بخش صاحب تسنیم ( راہوالی) کے صاحبزادے جناب میر عبداللطیف صاحب انجام دے رہے تھے۔مولانا عطاء اللہ صاحب کلیم کی صدارت میں ایک محفل سوال و جواب ہوئی۔ایک صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ موجودہ حالات میں جب کہ آپ کی جماعت پر پاکستانی حکومت مظالم کے پہاڑ ڈھارہی ہے، احمد کی بغاوت کیوں نہیں کرتے ؟ اس نازک ترین سوال کے دو جواب خاکسار نے پیش کیے۔اول یہ کہ جماعت احمدیہ سے نصرت خداوندی کے جملہ وعدے اس شرط سے مشروط ہیں کہ ہم قانون کا احترام کریں اور اسے کبھی ہاتھ میں نہ لیں۔خدا تعالی کی قدرت نمائی دیکھئے آنحضرت می ہے جب اپنے یار غار حضرت ابوبکر صدیق کے ساتھ غار ثور میں چھپے ہوئے تھے تو اس نے آپ کے دفاع کے لیے آسمان سے تو پ، بندوق ،تلوار تھری ناٹ تھری کی رائفل یا گرنیڈ نازل نہیں کیے بلکہ مکڑی کے جالے اور کبوتری کے انڈے سے شہ لولاک اور صدیق اکبر کی حفاظت کا سامان فرمایا اور دشمن کا ظالمانہ منصو بہ پیوند خاک ہو گیا۔دوسری بات یہ ہے کہ ہم پاکستانی احمدی جو آج تک با وجود برسراقتدار حکومت ، عدلیہ اور ملاؤں کے مظالم کا تختہ مشق بنے ہوئے ہیں، آنحضرت کی توجہ، دعا اور قوت قدسیہ سے محفوظ ہیں۔بغاوت تو وہ کرے جو آنحضرت ﷺ کی نظر کرم سے محروم رہے اور رب ذوالجلال کے قہر کا نشانہ بننے والا ہے۔