دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 69
69 یہ جلسہ بہت کامیاب رہا جس کے بعد مقامی جماعت کی طرف سے معززین شہر کو عصرانہ پیش کیا گیا جس میں ایک صاحب نے وکیلانہ انداز میں مجھ سے پوچھا کہ کسی فرشتے کا نام بھلا " نیچی بھی ہوسکتا ہے۔میں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر عطاء اللہ شاہ بخاری صاحب اپنا نام ہندی میں ترجمہ کر کے پنڈت کر پارام برہمچاری رکھ سکتے ہیں جیسا کہ شورش کا شمیری صاحب نے ان کی سوانح میں لکھا ہے تو کیا خدا کو یہ حق نہیں کہ وقت مقررہ پر آنے والے کا ترجمہ پنجابی میں کر کے کسی کو ٹیچی کے نام سے پکارے اور پکارے بھی خواب میں۔ع این چه بو العجمی است 65- ایک دفعہ مجھے ایک فوجی آفیسر (غالباً کیپٹن یا میجر ) کے ساتھ ایک ہی کلاس میں سرگودھا سے ربوہ تک سفر کا اتفاق ہوا۔فوجی آفیسر صاحب روشن دماغ ، وسیع حوصلہ، صاحب ذوق اور شعر و سخن سے والہانہ لگاؤ رکھتے تھے۔انہوں نے چوٹی کے اردو شعرا کے متعدد اشعار سنائے۔میں نے ان کے حسنِ انتخاب کو سراہا اور ہر شعر پر دل کھول کر داد دی۔جن کو کسی مناسب موقع کے انتظار میں پوری خاموش سے سنتا رہا اور بالآخر ان کے آخری شعر کی مناسبت سے میں نے فصیح الملک داغ دہلوی کا یہ پر جلال کلام پڑھا پڑا فلک کو کبھی دل جلوں سے کام نہیں جلا کے خاک نہ کر دوں تو داغ نام نہیں سالة پھر بتایا کہ اس خیال کو برصغیر کے ایک سیاسی اور ایک مذہبی رہنما نے اپنے اشعار میں باندھا ہے۔سیاسی لیڈر کہتے ہیں۔ہزار دام سے نکلا ہوں ایک جنبش میں جسے غرور ہو آئے کرے شکار مرا اور مذہبی پیشوا فر ماتے ہیں۔مرے پکڑنے قدرت تجھے کہاں صیاد کہ باغ حسن محمد کی عندلیب ہوں میں تیسرے شعر نے تو اُن پر وجد کی سی کیفیت طاری کر دی اور انہوں نے اس کے بلند پایہ تخیل کو بے پناہ خراج تحسین پیش کیا اور بے تابی سے پوچھا کہ یہ کس بزرگ کی روحانی کاوش کا شاہکار