دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 51 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 51

51 رکھا ہے۔اس پر بس نہیں عیسائیوں کے باسیلید یہ فرقہ کی طرح آپ بھی صدیوں سے اس عقیدہ کے ناقوس خصوصی بنے ہوئے ہیں کہ خدائے قادر جس نے اپنے حبیب نبیوں کے سردار کو بوقت ہجرت غار میں چھپا دیا، اسی نے یسوع مسیح علیہ السلام کو صلیب سے بچانے کے لئے فوراً آسمان پر اٹھالیا اور ان کی مبارک اور خدا نما شبیہ ایک بدقماش ڈا کو پر ڈال دی اور اس کو یہود نے مسیح سمجھ کر مصلوب کر دیا۔اب خدا را بتائیے کیا کوئی سچا مسلمان یہ تسلیم کرسکتا ہے کہ قادر مطلق خدا نے کبھی حضرت آدم کا چہرہ ابلیس کو ، حضرت ابراہیم کا چہرہ نمرود کو، حضرت موسی کا چہرہ فرعون کو اور حضرت سید الشہد حسین کا چہرہ یزید جیسے ملعونوں کو عطا فرمایا ؟ آپ کو ماننا پڑے گا کہ ایسی گستاخی نا قابل معافی ہے کہ ہزاروں لاکھوں بد بخت لیکھر اموں، راجپالوں اور رشدیوں کی عمر بھر کی خباثتیں ، چیرہ دستیاں اور مغلظات اس خیال کے مقابل چنداں کوئی حیثیت نہیں رکھتیر -