دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 21 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 21

21 جناب مولوی عبد القادر صاحب بھی موجود تھے۔جو نہی میں نے سلام کیا انہوں نے فرمایا معلوم ہوتا ہے آپ ربوہ سے آرہے ہیں۔آپ لوگ بہت اچھے ہیں۔اے کاش آپ کا ختم نبوت پر بھی ایمان ہوتا۔میں نے بے ساختہ جواب دیا آج پوری دنیا میں صرف احمدی ہی ختم نبوت کے قائل ہیں جس کا ایک فیصلہ کن ثبوت یہ ہے کہ دیو بندی عالم دین شبیر احمد عثمانی صاحب نے اپنے رسالہ ” الشباب‘ میں اگر چہ ہمیں کافر اور واجب القتل تک لکھا ہے مگر آیت خاتم النبین کی ی تفسیر کرنے پر وہ بھی مجبور ہیں کہ : جس طرح روشنی کے تمام مراتب عالم اسباب میں آفتاب پر ختم ہو جاتے ہیں اسی طرح نبوت ورسالت کے تمام مراتب و کمالات کا سلسلہ بھی روح محمدی صلحم پر ختم ہوتا ہے۔بدیں لحاظ کہہ سکتے ہیں کہ آپ رتبی اور زمانی بر حیثیت سے خاتم النبیین ہیں اور جن کو نبوت ملی ہے آپ ہی کی مہر لگ کر ملی ہے۔( ترجمہ قرآن مجید حاشیہ بر خاتم النبین ) میری زبان سے یہ الفاظ سنتے ہی جناب مولانا صاحب سخت مشتعل ہو گئے اور تحدی کے ساتھ کہا کہ یہ بالکل غلط ہے۔میرے پاس علامہ عثمانی کا ترجمہ موجود ہے جس میں ہرگز یہ تشریح موجود نہیں۔یہ کہہ کر وہ تیزی سے بھاگتے ہوئے گھر گئے اور ترجمہ لے آئے اور چیلنج کیا کہ یہ عبارت اس میں سے نکال کر دکھاؤ ورنہ افترا پردازی کا اقرار کرو۔مجھے معلوم تھا کہ یہ تشریح آیت خاتم النبین کے ترجمہ کے دوسرے صفحہ پر ہے میں نے اطمینان سے آیت کے ترجمہ کا صفحہ الٹ کر دوسر۔صفحة موجود یہ پوری عبارت اُن کے سامنے رکھ دی۔مولوی صاحب یہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور ساتھ ہی مجلس میں موجود تھر یوں میں خوشی کی زبر دست لہر دوڑ گئی۔میں نے پُر زور الفاظ میں کہا کہ اس تفسیر سے صاف ثابت ہوا کہ ” خاتم کے معنے مہر کے اور خاتم النبیین کے معنی نبی بنانے والی مہر کے ہیں جس نے ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں کو اپنی مہر سے نبوت بخشی۔عہد حاضر کے تمام مکفر علماء فرماتے ہیں کہ آنحضرت ماہ کی مہراب نبی نہیں بنا سکتی۔لیکن احمدی ڈنکے کی چوٹ پر ایک صدی سے اعلان عام کر رہے ہیں کہ مہر محمدی از لی اور ابدی ہے اور آج بھی نبی بنا سکتی ہے۔لہذا صرف اور صرف احمدی ہی ختم نبوت کے قائل ہیں اور انہی ہاتھوں ہی میں اللہ جل شانہ نے ختم نبوت کا پرچم تھمایا ہے۔یہ سنتے ہی