دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 32
32 ,, ازواج واولاد کے روضہ مبارک میں زندہ موجود ہیں۔یہ سنتے ہی میرا جگر پارہ پارہ ہو گیا اور جو نبی یہ خطاب ختم ہوا، میں مسجد کے اندر چلا گیا اور ان کی خدمت میں حاضر ہو کر نہایت ادب سے عرض کی کہ کیا آپ ہی نے ابھی روضہ مبارک میں آنحضور کے مع ازواج کے زندہ ہونے کا ذکر کر کے اسے آنحضور کا معجزہ قرار دیا ہے اور اس سے آپ کی سب نبیوں پر فضیلت ثابت کی ہے۔جواب دیا بالکل یہی میرا عقیدہ ہے اور اس پر ہم سب اہل سنت قائم ہیں۔خاکسار نے سوال کیا کہ اگر خدانخواستہ آپ کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ جتنی جگہ میں مع خاندان کے زندہ دفن کر دیا جائے اور او پر ایک گنبد خضرا بھی بنا دیا جائے تو آپ اسے خدا کا بہت بڑا انعام سمجھیں گے یا اسے سزا سے تعبیر کریں گے؟ علامہ یہ بات سنتے ہی اپنے حواریوں سمیت اٹھ کھڑے ہوئے اور نہایت تیزی سے مسجد سے باہر نکل گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے نظر سے اوجھل ہو گئے۔30۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے زمانہ خلافت کے پہلے سال کا واقعہ ہے کہ اخویم محترم جناب شیخ محمد حنیف صاحب رحمہ اللہ امیر جماعت احمدیہ کوئٹہ کی درخواست پر حضور نے مجھے کوئٹہ بھجوایا جہاں خدا کے فضل و کرم سے کئی روز تک دعوت حق کا سلسلہ کامیابی سے جاری رہا۔ایک ضیافت میں کوئٹہ کے ایک وکیل بھی تشریف لائے اور خاتم النبین“ کے لغوی معنی دریافت کیا۔عاجز نے بتلایا کہ عربی زبان میں زیر اور زبر کے فرق سے مفہوم ہی بدل جاتے ہیں۔مثلا عالم جہان کو کہتے ہیں مگر عالم کا مطلب ہے علم رکھنے والا۔اسی طرح اہل عرب کے یہاں ختم کرنے کے لیے خاتم کا لفظ مستعمل ہے۔اس کے برعکس وہ ہمیشہ خاتم مہر کو کہتے ہیں۔اور کالجوں اور مدرسوں کے سرٹیفکیٹوں پر خاتم الکلیہ یا خاتم المدرسہ ضرور لکھا ہوتا ہے۔خود ہماری ہائی کورٹوں بلکہ سپریم کورٹ تک بعض اوقات اپنے فیصلہ کے بعد میں اس عبارت کا اضافہ کرتی ہیں۔مہر عدالت سے جاری ہوا کبھی سیشن کورٹ ، ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے کسی فیصلہ میں آپ نے یہ الفاظ بھی پڑھے ہیں کہ : مہر عدالت سے بند ہوا