دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 17 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 17

17 خانہ کعبہ 12- دفتر شعبہ تاریخ احمدیت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثابت، ہز ایکسی لینسی سفیر چین، کرم ڈاکٹر عبد السلام صاحب مشہور عالم نو بل انعام یافتہ سائنسدان اور سیدی حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب (خلیفه امسیح الخامس) نے اپنے مبارک قدموں سے اس کو بھی برکت بخشی ہے۔ایک بار حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب ناظر اصلاح و ارشاد ایک اثنا عشری معز دوست کو لے کر تشریف لائے جنہوں نے آتے ہی فرمایا کہ آپ لوگ عرب میں بھی اثر و نفوذ کے دعاوی کرنے کے خوگر ہیں لیکن آپ پر تو خانہ کعبہ کے دروازے ہی بند کر دیئے گئے ہیں۔بے ساختہ میری زبان سے نکلا قبلہ یہ اعتراض کی بات نہیں۔حضرت مسیح موعود اور جماعت احمدیہ کی صداقت کا چمکتا ہوانشان ہے۔چنانچہ میں نے تفسیر الصافی سے سورہ القیامہ کی آیت نمبر 1 کی یہ حقیقت افروز تفسیر انہیں پڑھ کر سنائی۔وجمع الشمس والقمر في الغيبة عن القائم عليه السلام انه سئل متى يكون هذا الامر اذا حيل بينكم وبين سبيل الكعبة واجتمع الشمس والقمر واستدار بهما الكواكب والنجوم۔" ( كتاب الصافي في تفسير القران لمؤلفه الفيض الكاشاني من منشورات المكتبة الاسلامیہ طہران المجلد الثانی صفحه ۷۶۵ چاپ چہارم) ترجمہ : ”کتاب الغیبۃ میں لکھا ہے کہ سورج اور چاند جمع کیے جائیں گے۔امام قائم علیہ السلام سے پوچھا گیا تھا کہ یہ معاملہ کب ہوگا؟ تو آپ نے فرمایا کہ جب تمہارے اور کعبہ کے راستے کے درمیان رکاوٹ ڈال دی جائے گی۔یعنی تمہیں کعبہ جانے سے روک دیا جائے گا۔سورج اور چاندا کٹھے ہو جائیں گے۔ستارے اور کوکب سب ان دونوں کے اردگرد پھرنے لگیں گے۔یہ پیشگوئی پڑھتے ہی وہ صاحب یکا یک اٹھ کھڑے ہوئے اور مولانا عبدالمالک خاں صاحب کو ساتھ لے کر لائبریری سے بھی باہر چل دیئے۔بعد میں مولانا نے بتایا کہ یہ صاحب اس بات پر سخت حیران تھے کہ انہیں میرے شیعہ ہونے کا علم کیسے ہو گیا ؟