دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 6
پر مسیح موعود کی آمد کی پیشگوئی کی یعنی جس طرح یہود کے بگڑ جانے کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تیرہ سوسال بعد حضرت عیسی علیہ السلام اصلاح یہود کے لئے تشریف لائے تھے بالکل اسی طرح جب مسلمان مثل یہود کے ہو جائیں گے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے تیرہ سو سال بعد اس امت میں بھی مسیح موعود کا وعدہ دیا گیا تھا جس کا دوسرا نام ہمنشا ءحدیث مبارک لا المھند می إلا عیسی امام مہدی بھی ہے۔بارھویں صدی ہجری کے مجد د حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر صاف طور پر فرمایا تھا۔عَلَّمَنِي رَبِّي جَلَّ جَلالُهُ أَنَّ الْقِيمِةَ قَدْ اقْتَرَبَتْ وَالْمَهْدِئُ تَهَيَّ لِلْخُرُوجِ - ( تفہیمات ربانیہ جلد ۲ صفحه ۱۲۳) یعنی میرے عظمت والے رب نے مجھے بتایا ہے کہ قیامت قریب ہے اور مہدی ظاہر ہونے کو تیار ہے۔پس انہی الہی نوشتوں کے مطابق حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام مسیح موعود اور امام مہدی کے منصب پر فائز ہو کر بحکم الہی تشریف لاچکے ہیں اور یہود کے نقش قدم پر چلنے والے علماء اپنے اندر فقیہیوں اور فریسیوں کی کامل مشابہت پیدا کر کے آج ان کی مخالفت کر رہے ہیں اور یہ مخالفت بھی دراصل آپ کی صداقت کی ایک عظیم الشان دلیل ہے بزرگانِ اسلام نے صاف طور پر فرمایا تھا کہ جب امام مہدی مبعوث ہوں گے تو ظاہر پرست علماء ان کی مخالفت کریں گے چنانچہ اشیخ الاکبر حضرت محی الدین ابن عربی فرماتے ہیں :- وَإِذَا خَرَجَ هَذَا الْإِمَامُ الْمَهْدِيُّ فَلَيْسَ لَهُ عَدُوٌّ مُّبِينٌ إِلَّا الْفُقَهَاءُ خَاصَّةً فَإِنَّهُ لَا يَبْقَى لَهُمْ رِيَاسَةٌ وَلَا تَمِيزُ عَنِ الْعَامَّةِ - (فتوحات مکیہ جلد ۳ صفحه ۳۷۴) کہ جب امام مہدی آئیں گے تو ان کے کھلے دشمن اس زمانے کے علماء وفقہاء ہوں گے کیونکہ 6