دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 2
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ دیو بندی چالوں سے بچئے! گل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دار العلوم دیو بند سہارنپور (یوپی) نے ایک کتا بچہ بعنوان محمد صلعم کے پریمی کہاں ہیں۔؟“ شائع کرا کر یوپی ہریانہ اور ملک کے بعض اور صوبوں میں پھیلایا ہے جس میں اپنی پرانی عادت کے مطابق بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام اور جماعت احمدیہ پر طرح طرح کا کیچڑ اُچھالا ہے ، نہایت گندی اور جھوٹی زبان استعمال کی ہے ،لغو اور گھناؤنے الزامات لگائے ہیں اور احمدیوں کے خلاف معصوم مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی ہے۔مسلم نو جوانوں کو اُکسایا گیا ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے بہانے ملک میں فساد یعنی ” دیوبندی جہاد میں مصروف ہوں۔اس دیوبندی جہاد کے نتیجے میں بعض جگہوں پر احمدیوں کو مارا پیٹا بھی گیا ہے ان کو لہولہان کیا گیا ہے،مسجدوں سے دھکے دے کر نکالا گیا ہے۔اور کافر کافر کہہ کر گندی گالیاں نکالی گئی ہیں اور یہ سلسلہ لگا تار جاری ہے۔ان دیو بندیوں کو اپنا یہ اسلام مبارک ہو۔دراصل سردار دو جہاں حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ایک زمانہ آئے گا کہ عام مسلمان تو در کنار علماء بھی شر پسند اور آسمان کے نیچے بدترین مخلوق بن جائیں گے اس دور کا نقشہ کھینچتے ہوئے آپ نے فرمایا تھا :- يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ وَلَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ 2