دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 35 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 35

ہے جس کی تعبیر یہ بھی ہو سکتی ہے کہ نیکی ، تقوی اور تفقہ فی الدین اس گھر میں ترقی کرے گا لیکن حضرت عائشہ کے خیال سے معا ایک کم سن عورت کا خیال ، واہ رے دیو بندی نیت ! تعجب ہے خواب دیکھنا تو بے اختیاری ہے اور بے بسی کی بات ہے لیکن تعبیر کرنا تو انسان کی اپنی عقل سمجھ میں ہے۔اسی طرح حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی نسبت دیو بندیوں کے پیر ومرشد مولوی اشرف علی صاحب تھانوی لکھتے ہیں :۔ہم ایک دفعہ بیمار ہو گئے ہم کو مرنے سے بہت ڈر لگتا ہے ہم نے خواب میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا انہوں نے ہم کو اپنے سینے سے چمٹا لیا۔ہم اچھے ہو گئے۔الافاضات الیومیہ جلد نمبرے صفحہ نمبر ۲۴۰) دیو بندی اس حوالہ پر کہتے ہیں کہ بھلا یہ بھی کوئی قابلِ اعتراض بات ہے حضرت فاطمہ نے خواب میں مولوی اشرف علی تھانوی کو مادر مہربان کی طرح چمٹایا ہے حالانکہ اس حوالہ میں مادرِ مہربان کا کوئی لفظ نہیں لیکن حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے متعلق باوجود یکہ آپ کے کشف کی عبارت میں صاف لکھا ہے کہ حضرت فاطمہ نے مادر مہربان کی طرح آپ کو اپنے گود میں رکھ لیا پھر بھی اپنی گندی نیتوں کا اظہار نا پاک اعتراضات کی صورت میں کرتے رہتے ہیں۔اور اس کتا بچہ میں بھی بغیر حوالہ دئے یہی ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ گویا حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے نعوذ باللہ حضرت فاطمہ کی توہین کی ہے وہ حوالہ جو دیو بندی نے پچھپایا ہے اُسے ہم ذیل میں درج کرتے ہیں اس حوالہ میں حضرت مرزا صاحب نے اپنے کشف کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ۔دیکھا تھا کہ حضرت پنجتن سید الکونین فاطمتہ الزہر آء حضرت علی عین بیداری میں آئے اور حضرت فاطمہ نے کمال محبت اور مادرانہ عطوفت کے رنگ میں اس عاجز کا سرا اپنی ران پر رکھ لیا“۔(تحفہ گولڑویہ صفحہ ۳۰) 35