دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 34 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 34

باپ کو نہیں بخشے وہ بھلا بیٹوں کو کہاں بخشیں گے؟ چنانچہ مرثیہ کے ٹائیٹل پیج پر ذیل کی عبارت غور سے پڑھیں۔حضرت قطب العالم خاتم الاولیاء والمحدثین فخر الفقهاء والمشائخ حضرت عالی ماوائے جہاں مخدوم الکل مطاع العالم جناب مولاناسید رشید احمد گنگوہی کی وفات حسرت آیات پر مرثیہ۔“ ہم تو یہاں تک کہیں گے کہ اس میں حضرت علی کے ساتھ ساتھ تمام محدثین کرام کی بھی ہتک کی گئی ہے ساتھ ساتھ دیو بندی نے رشید احمد گنگوہی کو ماوائے جہان۔مخدوم الکل اور مطاع العالم لکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی توہین کی ہے۔ہمارے نزدیک یہ خطاب صرف اور صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں۔(11)- اسی طرح کتا بچہ ”محمد صلعم کے پریمی کہاں ہیں؟“ میں لکھا ہے کہ حضور علیہ السلام نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی توہین کی اور جھوٹ سے شرما کر (ویسے سید رشید احمد گنگوہی کے فتویٰ کے بعد جھوٹ سے شرمانے کی وجہ ہماری سمجھ میں نہیں آئی۔) حوالہ درج نہیں کیا لیکن ہم بتاتے ہیں کہ جھوٹ کونوالہ تر کی طرح نگلنے والے ان دیو بندیوں کے دلوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج و اولاد سے جو محبت ہے اس کا ایک چھوٹا سا نمونہ ذیل کے حوالہ میں ملاحظہ فرمائیں۔دیوبندیوں کے پیر ومرشد مولوی اشرف علی تھانوی لکھتے ہیں۔ایک ذاکر صالح کو مکشوف ہوا کہ احقر اشرف علی تھانوی کے گھر حضرت عائشہ آنے والی ہیں انہوں نے مجھے کہا تو میرا ذہن اس طرف منتقل ہوا کہ کم سن عورت ہاتھ آنے والی ہے“ (رساله الامدادصفر ۱۳۲۵ هجری) ملاحظہ فرمائیے دیوبندیوں کی سراسر تو ہین حضرت عائشہ گھر میں آنے والی ہیں یہ ایک خواب 34 =4