دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 33 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 33

پھر اپنے ایک فارسی شعر میں آپ فرماتے ہیں جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم نثار کوچه آل محمد است ( آئینہ کمالات اسلام ) یعنی میری جان اور دل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جمال پر قربان اور میری خاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آل کی ان گلیوں پر قرآن (جہاں وہ رہے چلے پھرے) جہاں تک مذکورہ کتا بچہ میں لکھے مصرعہ صد حسین است در گریبانم کا تعلق ہے تو اس میں حضور علیہ السلام نے حضرت امام حسین کی تو ہین نہیں فرمائی بلکہ فرمایا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرح سینکڑوں غم میرے گریبان میں پوشیدہ ہیں۔دیو بندی تو حضرت امام حسین در کنار ان کے والد محترم خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بھی ہتک کے مرتکب ہوئے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ :- انَا خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَأَنْتَ يَا عَلَى خَاتَمُ الْأَوْلِيَاءِ ( تفسیر صافی زیر آیت خاتم النبین ) کہ میں خاتم الانبیاء ہوں اور اے علی تو خاتم الاولیاء ہے۔جبکہ دیو بندی خاتم کے معنی کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا تو پھر لازماً خاتم الاولیاء کے معنیٰ ہوں گے کہ حضرت علی کے بعد کوئی ولی نہیں آسکتا لیکن جو مرثیہ محمود حسن دیو بندی نے مولوی رشید احمد گنگوہی کہ وفات پر لکھا ہے اس کے ٹائیٹل پیچ پر مولوی رشید احمد گنگوہی کے متعلق خاتم الاولیاء لکھ کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صریح ہتک کی ہے پس صاف ظاہر ہے کہ جولوگ 33 33