دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 10 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 10

اپنے پیشوا کی تعلیم سے مجبور ہوکر یہ لوگ جھوٹ کی غلاظت کھاتے ہیں علاوہ جھوٹ بولنے کے اپنی فطری عادت کی تسکین کے لئے ہمارے مقدس امام کو طرح طرح کی گالیاں بھی نکالتے ہیں اور احمدیوں کو نعوذ باللہ من ذالک کا فر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والے اور اپنے منہ میاں مٹھو بن کر خود کو بڑھ چڑھ کر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم بتاتے ہیں لیکن ابھی ہم اس مضمون میں ان کے عشق کی قلعی کھولیں گے اور بتائیں گے کہ دراصل جماعت احمدیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک نہیں کرتی بلکہ دیو بندی ہیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور کلمہ طیبہ کی توہین کرتے ہیں۔دیو بندی ہیں جو صحابہ کرام اور اہل بیت کی شانِ اقدس میں گالیاں نکالتے ہیں۔یہ دیو بندی ہیں جو گنگوہ کو روضہ شریف سے افضل بتاتے ہیں قرآن مجید کے متعلق غلیظ غلیظ فتوے شائع کرتے ہیں۔ہم ان کی گالیوں کے باوجود عرصہ سے خاموش تھے لیکن جب ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ اب نہ صرف معصوم مسلمانوں بلکہ ان کی اگلی نسل کے بھی دشمن بن چکے ہیں جو نہ تو خود مسلمانوں کو دینی تعلیم دیتے ہیں اور نہ یہ برداشت کرتے ہیں کہ کوئی ان کو دینی تعلیم دے تاکہ ان کی کمائی کا وہ کاروبار جو جہالت میں خوب پھلتا پھولتا ہے اپنے تمام تر دھو کے اور فریب کے ساتھ چلتا رہے اور وہ ایک نسل کے بعد دوسری نسل کے مسلمانوں کو ان پڑھ اور بے علم رکھ کر اچھی طرح لوٹتے رہیں۔تو اب ہم بھی ان کے عشق اسلام کا بھانڈا پیچ بازار میں پھوڑنے جار ہے ہیں لیکن پہلے ہم جماعت احمدیہ کے وہ عقائد بیان کرتے ہیں جو سید نا حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائے ہیں آپ فرماتے ہیں:۔”ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله محمد رسُولُ اللہ ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالیٰ اس عالم گزراں سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت 10