دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 85
85 یہی معنی اس حدیث کے ہیں کہ اب رسالت اور نبوت منقطع ہوگئی ہے۔میرے بعد نہ رسول ہے اور نہ نبی یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول سے مراد یہ ہے کہ اب ایسا نبی کوئی نہیں ہوگا جو ایسی شریعت پر ہو جو میری شریعت کے خلاف ہو۔بلکہ جب کبھی کوئی نبی آئے گا تو وہ میری شریعت کے حکم کے ماتحت ہوگا۔۴۔نواب صدیق حسن خان صاحب بھو پالوی ( وفات ۱۸۸۹ء) لکھتے ہیں:۔لا نَبِيَّ بَعْدِی آیا ہے۔جس کے معنی نزدیک اہل علم کے یہ ہیں کہ میرے بعد کوئی شرع ناسخ لے کر نہیں آئے گا“۔(اقتراب الساعۃ صفحہ ۱۶۲)