دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 84 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 84

84 دے۔امتی نبی کے آنے میں یہ حدیث روک نہیں چند بزرگان کے اقوال درج ہیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ ( تفسیر الدر المنثور للسیوطی جلد ۵ صفحه ۲۰۴ و تکمله مجمع البحار صفحه ۸۵) اے لوگو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء ضرور کہو مگر یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کسی قسم کا نبی نہ آئے گا۔۲۔امام ملاعلی قاری فرماتے ہیں:۔وَرَدَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي مَعْنَاهُ عِنْدَ الْعُلَمَاءِ لَا يَحْدُتُ بَعْدَهُ نَبِيٌّ بِشَرُعٍ يَنْسَخُ شَرْعَة - (الاشاعۃ فی اشراط الساعۃ صفحہ ۲۲۶) حدیث میں لَا نَبِيَّ بَعْدِی کے جو الفاظ آئے ہیں اس کے معنی علماء کے زدیک یہ ہیں کہ کوئی نبی ایسی شریعت کو لے کر پیدا نہیں ہوگا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو منسوخ کرتی ہو۔الشیخ الاکبر حضرت محی الدین ابن العربی فرماتے ہیں:۔وَهَذَا مَعْنَى قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنَّبُوَّةَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَلا رَسُوْلَ بَعْدِى وَلَا نَبِيَّ أَيْ لَا نَبِيَّ يَكُونُ عَلَى شَرْعٍ يُخَالِفُ شَرْعِي بَلُ إِذَا كَانَ يَكُونُ تَحْتَ حُكْمِ شَرِيعَتِي - فتوحات مکیہ جلد ۲ صفحہ ۱۰۰ باب ۷۳)