دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 68 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 68

88 68 في اعْمَلَ صَالِحًا فيما ترك إنهَا كَلِمَةَ هُوَ قايلها ، و من ورائهِمْ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ (المومنون : ۱۰۰-۱۰۱) اور اس وقت جب ان میں سے کسی کو موت آ جائے گی وہ کہے گا۔اے میرے رب ! مجھے واپس لوٹا دے تا کہ میں اس جگہ جس کو میں چھوڑ کر آ گیا ہوں (یعنی دنیا میں ) مناسب حال عمل کروں۔ہرگز ایسا نہیں ہوگا۔صرف ایک منہ کی بات ہے جسے وہ کہہ رہے ہیں اور ان کے پیچھے ایک پردہ ہے اس دن تک کہ وہ دوبارہ اٹھائے جائیں گے ( پس وہ دنیا کی طرف زندہ کر کے کبھی لوٹائے نہیں جائیں گے ) مسئله ختم نبوت جماعت احمدیہ کا عقیدہ جماعت احمدیہ کا اس بات پر ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ درجہ صرف آپ کو ہی ملا۔آپ کے سوا کوئی اور وجود ایسا نہیں جو اس صفت سے متصف ہو۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔عقیدہ کی رُو سے جو خدا تم سے چاہتا ہے وہ یہی ہے کہ خدا ایک ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نبی ہے اور وہ خاتم الانبیاء ہے اور سب سے بڑھ