دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 35 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 35

35 اچھے صاف ستھرے کپڑے پہنے اور میسر ہو تو خوشبو لگائے۔۔امام جب مسجد میں آئے تو اذان کا حکم دے اور خطبہ کھڑے ہو کر پڑھے۔نماز قصر سفر کی حالت میں نمازیں قصر کرنی چاہئیں جو فرض نماز چار رکعت والی ہو اس کو دو پڑھے جو فرض نماز دو یا تین رکعت کی ہے وہ پوری ادا کرے اور پہلی اور پچھلی سنتیں ضروری نہیں۔البتہ صبح کی دو سنتیں اور عشاء کے تین وتر ضرور پڑھے۔- حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا گیا کہ انسانوں کے حالات مختلف ہوتے ہیں۔بعض نو دس کوس کو بھی سفر نہیں سمجھتے بعض کیلئے تین چار کوس بھی سفر ہے۔حضور نے فرمایا:۔شریعت نے ان باتوں کا اعتبار نہیں کیا۔صحابہ کرام نے تین کوس کو بھی سفر سمجھا ہے۔عرض کیا گیا۔حضور بٹالہ جاتے ہیں تو قصر فرماتے ہیں؟ ( بٹالہ قادیان سے گیارہ میل ہے ) فرمایا:۔”ہاں کیونکہ وہ سفر ہے۔ہم تو یہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی طبیب یا حاکم بطور دورہ کئی گاؤں میں پھرتا ہے تو وہ اپنے تمام سفر کو جمع کر کے اسے سفر نہیں کہہ سکتا۔(ملفوظات جلد پنجم صفحه ۴۲۶ نیا ایڈیشن)