دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 281 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 281

281 بڑھ گئے ہیں باہر کے ملکوں کے لوگ اپنے بچوں کی شادیوں پر بے شمار خرچ کرتے ہیں اگر وہ ساتھ ہی پاکستان، ہندوستان یا دوسرے غریب ممالک میں غریب بچیوں کی شادیوں کے لئے کوئی رقم مخصوص کر دیا کریں تو یہ ایک صدقہ جار یہ ہوگا۔جواُن کے بچوں کی خوشیوں کی بھی ضمانت ہوگا۔۱۶۔طاہر فاؤنڈیشن کا قیام۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے علمی خزائن کو مرتب اور شائع کرنے کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الخامس نے یہ ادارہ ۲۰۰۳ ء میں قائم فرمایا۔اس ادارہ کے تحت اب تک خطبات طاہر کی ۴ جلدیں اور خطبات عیدین کی دو جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔۱۷۔جرمنی میں ۱۰۰ بیوت الذکر تعمیر کرنے کی تحریک جرمنی میں ہر سال کم سے کم پانچ بیوت الذکر تعمیر کرنے کی تحریک۔جرمنی انشاء اللہ یورپ کا پہلا ملک ہوگا جہاں کے سوشہروں یا قصبوں میں بیوت الذکر تعمیر کی جائیں گی جن کے ذریعہ سے اللہ کا نام اس علاقے کی فضاؤں میں گونجے گا۔۱۸ وقف عارضی و وقف بعد از ریٹائرمنٹ افریقہ کے ہسپتالوں اور فضل عمر ہسپتال ربوہ کے لئے ڈاکٹر مستقل یا عارضی وقف کریں۔حضور انور نے وقف عارضی کے لئے چین جانے کی بھی