دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 269 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 269

269 انور کے ساتھ شروع ہوئی۔حضور انور نے تعلیم کی طرف توجہ دینے اور واقفات کو با پردہ رہنے کی ہدایات دیں۔شام کو کیرالہ کی جماعتوں کی طرف سے تاج ہوٹل میں حضور انور کے اعزاز میں ایک تقریب عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔مہمانوں میں ممبر پارلیمنٹ نیشنل اسمبلی ، پروفیسر ز ، ڈاکٹر ز ، وکال ، تاجر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔تقریب میں ممبر پارلیمنٹ Hon۔Sebastain Paul نے اپنا ایڈریس پیش کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے امید ہے کہ حضور انور کا دورہ ہمارے معاشرے میں ایک نئی روح پھونک دے گا۔“ آپ کے بعد پروفیسر M۔K Sahno ایم کے ساہنو) نے اپنے ایڈریس میں کہا کہ ” مجھے بہت خوشی ہے کہ جماعت احمد یہ دنیا میں امن پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔میں اس جماعت کا عقیدت مند اور اس کی کامیابی کا خواہاں ہوں۔“ ان دونوں مہمانوں کے بعد حضور انور نے انگریزی زبان میں خطاب فرمایا اور بتایا کہ بانی سلسلہ احمدیہ کے مشن کا مقصد ایک خدا کے حضور بندوں کا لا کھڑا کرنا تھا تا کہ وہ اپنے پیدا کرنے والے کو ا پہچانیں اور لوگوں کے مابین بھائی چارے ، اخوت اور محبت کی فضا پیدا ہو۔حضور انور نے فرمایا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز اس بات پر آمادہ نہ کر لے کہ تم انصاف نہ کرو۔انصاف کرو یہ تقویٰ کے سب سے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو۔“ (المائدہ:۹) بعض مہمانوں نے حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کی