دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 237 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 237

237 پیاس بجھاتے ہیں۔ی ایم ٹی اے کے سارے پروگرام ساری دنیا میں نشر ہوتے ہیں اس طرح ساری دنیا میں پیغام حق پہنچانے کا یہ مؤثر ذریعہ ہے۔ایم ٹی اے صحبت صالحین کا بہت اعلیٰ اور بابرکت ذریعہ ہے۔ایم ٹی اے کے ذریعہ ہم حضور کی تمام مجالس عرفان کو دیکھ سکتے ہیں۔یہ امام وقت کی تحریکات کو جلد تر ہر جگہ پہنچانے کا اعلیٰ ترین نظام ہے۔ایم ٹی اے کے ذریعہ بچوں، بڑوں،عورتوں اور مردوں کی دلچسپ انداز میں تربیت ہورہی ہے اور علمی پیاس بجھانے کے ہر قسم کے سامان ہیں۔اس وقت دنیا بھر میں بہت سے ٹی وی چینل گند پھیلا رہے ہیں جب کہ ایم ٹی اے ان تمام زہروں سے پاک اور زہریلے مادوں کا علاج ہے۔ایم ٹی اے کے ذریعہ جماعت کے متعد د کارکن رضا کارانہ طور پر کام کر رہے ہیں اور یہ با برکت ٹی وی اُن کے اندر حیرت انگیز تبدیلی پیدا کرنے کا موجب ہوا ہے۔۲۳۔مارچ ۲۰۰۷ ء وہ تاریخی دن تھا جب دنیائے عرب کے لئے عربی زبان کے لئے ایم اے الثالثہ ، العربیہ کے نام سے ایک نئے چینل کا اجراء ہوا۔اس کی نشریات دن اور رات مقبول ترین عرب سیٹ پر جاری رہیں۔