دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 8 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 8

8 روزہ، حج ، زکوۃ وغیرہ سے متعلق ضروری تعلیم دے دینی چاہئے۔صحیح عقائد صحیح عقائد جن پر ایمان کی بنیاد ہے یہ ہیں:۔خدا تعالیٰ کی توحید کا اقرار اور اس امر پر ایمان رکھنا کہ اس کی ذات اور صفات میں اس کا کوئی شریک نہیں۔فرشتے اللہ تعالیٰ کی ایک مخلوق ہیں جو خدا تعالیٰ کا پیغام اور اس کا فیضان لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔دنیا کے تمام کام انہی کے توسط سے ہوتے ہیں۔کائنات کا سارا نظام انہی کے ذریعہ سے چل رہا ہے۔وہ خالق اور مخلوق میں ایک درمیانی واسطہ کا کام دیتے ہیں۔۳۔ہر زمانہ اور ہر قوم میں خدا کے نبی آتے رہے ہیں۔ان تمام انبیاء کو ماننا ضروری ہے۔۔پہلے زمانوں میں جو انبیاء مبعوث ہوئے ان کی تعلیم ایک خاص قوم کے لئے اور ایک خاص مدت کیلئے ہوتی تھی۔ان میں سے بعض صاحب شریعت نبی تھے یعنی نئی تعلیم لے کر آئے تھے۔جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام۔لیکن بعض صاحب شریعت نہیں تھے بلکہ کسی صاحب شریعت نبی کی شریعت کے تابع تھے۔جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ حضرت ہارون علیہ السلام یا ان کے بعد میں مبعوث ہونے والے دیگر انبیاء جو شریعت موسوی کے تحت مبعوث ہوئے۔مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام