دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 119 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 119

119 یہ نمائش نہیں بلکہ رسید ہے“۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء صفحہ ۲۴) سہرا باندھنا حضرت مصلح موعود سہرا باندھنے کے سلسلہ میں فرماتے ہیں:۔یہ تو آدمی کو گھوڑا بنانے والی بات ہے دراصل یہ رسم ہندوؤں سے مسلمانوں میں آئی ہے۔نیز فرمایا:۔(الفضل ۲۰ اپریل ۱۹۴۶ء ) سہرے کا طریق بدعت ہے (ایضاً) بڑے بڑے مہر رکھوانا مہر ایسے مہر مقرر کرانا جو انسان کی حیثیت اور طاقت سے باہر ہوں ایک رسم کی حیثیت رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا صاف ارشاد ہے۔لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا۔اللہ تعالیٰ کسی نفس پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالنا نہیں چاہتا۔پس محض نام و نمود کیلئے بڑے بڑے مہر نہیں رکھنے چاہئیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ چھ ماہ سے لیکر ایک سال کی آمدنی کے برابر مہر رکھا جا سکتا ہے۔مہر بخشوانا ہمارے ملک میں عورت بڑی مظلوم ہے اس کا حق مہر ادا نہیں کیا جاتا بلکہ