دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 118
118 وو بیاہ شادی کے موقع پر پاکیزہ اشعار عورتیں پڑھ سکتی ہیں پڑھنے والی مستاجرہ نہ ہوں تو کوئی حرج نہیں“۔یہ بھی فرمایا :۔صرف عورتوں کا عورتوں میں ڈف کے ساتھ پاکیزہ گانا بھی منع نہیں ہے“۔(الفضل ۱۴ جون ۱۹۳۸ء) حضرت خلیفہ اسیح الثانی رحمہ اللہ نے فرمایا:۔شادی کے موقعہ پر مہندی اور اس کے ساتھ متعلقہ جملہ رسوم جو رائج ہیں ہمارے نزدیک غیر اسلامی ہیں۔ہماری جماعت کو اس سے بچنا چاہئے“۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۲ صفحه ۲۴) جہیز دکھانا چیز دکھانے کا جو طریق رائج ہے اس کے بارے میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی فرماتے ہیں:۔لڑکیاں جب اپنی سہیلیوں کے جہیز وغیرہ کو دیکھتی ہیں تو پھر وہ بھی اپنے والدین سے ایسی ہی اشیاء لینا چاہتی ہیں اور اس طرح کی نمائش گو یا جذبات کو صدمہ پہنچانے والی چیز بن جاتی ہے۔جو کچھ بھی دیا جائے بکسوں میں بند کر کے دیا جائے۔ہمارے گھروں میں یہی طریق ہے۔ہاں یہ ضروری ہے کہ وہ بکس جن کے حوالے کئے جائیں ان کو دکھایا جائے کہ فلاں فلاں چیزیں موجود ہیں۔