دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 7 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 7

7 روز مرہ کے فقہی مسائل بچے کی ولادت: اسلام کا یہ حکم ہے کہ جب کسی کے گھر بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان کہی جائے اور بائیں کان میں اقامت گھٹی ( جسے ہمارے ملک میں گڑھتی بھی کہتے ہیں) دینا بھی مستحب ہے۔ساتویں دن عقیقہ کیا جائے۔لڑکے کی طرف سے دو بکرے یا مینڈھے اور لڑکی کی طرف سے ایک بکرایا مینڈھا ذبح کیا جائے یہ سنت ہے۔قربانی کی طرح عقیقہ کا گوشت بھی گھر میں استعمال کے علاوہ ہمسایوں ،رشتہ داروں اور غرباء میں تقسیم کرنا چاہئے۔اگر لڑ کا ہوتو عقیقہ کے ساتھ ختنہ بھی کروا دیا جائے تو سہولت ہوگی لیکن ساتھ ہی کروانا ضروری نہیں۔تعلیم وتربیت بچپن کا زمانہ تعلیم وتربیت کے لحاظ سے بڑا اہم ہے۔اگر گھر اور اردگرد کا ماحول پاک صاف ہو تو بچے کی فطرتی سعادت چہک اٹھتی ہے اس لئے اس کا بہت خیال رکھنا چاہئے۔ابتداء قاعدہ یسرنا القرآن سے کی جائے تو بچہ جلدی پڑھنے لگ جاتا ہے جب وہ سات برس کا ہو جائے تو اسے نماز پڑھنے کی ترغیب دینی چاہئے۔گویا سات برس کی عمر ہونے تک اسے نماز سکھا دینی چاہئے۔دس برس کی عمر میں نماز کی سخت تاکید ہونی چاہئے اور اگر ضرورت محسوس ہو تو کسی قدر سرزنش بھی کی جاسکتی ہے۔دینی تعلیم بہر صورت دنیوی تعلیم سے مقدم پینی چاہئے۔بلوغت سے قبل صحیح اعتقادات اور اہم اعمال یعنی نماز،