دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 86 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 86

86 صداقت حضرت مسیح موعود از قرآن کریم قرآن کریم ایک کامل شریعت ہے اس میں تمام دینی معاملات کے متعلق تفصیلی ہدایات اور راہنمائی موجود ہے اور کوئی پہلو دین کا ایسا نہیں جو تشنہ رہ گیا ہو۔ہر مسئلہ سے متعلق نہ صرف ہدایات دی گئی ہیں بلکہ اس کے دلائل اور اس کی حکمتیں بھی بیان کر دی گئی ہیں۔ایک مدعی نبوت کی صداقت کا معاملہ بھی ایک اہم دینی مسئلہ ہے۔قرآن کریم نے اس بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور ایسے معیار مقرر کئے ہیں جن کے ذریعہ صادق اور کاذب میں تمیز ہو سکتی ہے۔معیارِ اوّل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کو ثابت کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے نبی تو ان سے کہہ دے فقدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِّن قَبْلِهِ ، افَلَا تَعْقِلُونَ (یونس: ۱۷) س سے پہلے میں ایک عرصہ دراز تم میں گزار چکا ہوں کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے۔استدلال اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے نبی تو ان لوگوں سے کہہ دے کہ میں دھوٹی نبوت سے قبل تم میں ایک لمبی عمر گزار چکا ہوں کیا تم نے مجھے پہلے