دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 67 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 67

67 کیسے تعجب کی بات ہے کہ مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعوی کرتے ہوئے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ فوت ہو کر زمین میں مدفون ہیں لیکن مسیح ابن مریم (نعوذ بالله) ابھی تک اس خا کی جسم کے ساتھ چوتھے آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں۔غیرت کی جا ہے عیسی زندہ ہو آسماں پر مدفون ہو زمیں میں شاہ جہاں ہمارا ابن مریم مر گیا حق کی قسم داخل جنت ہوا وہ محترم عدم رجوع موتے جو لوگ وفات پا جاتے ہیں یا کسی طرح مر جاتے ہیں ان کے متعلق خدائے تعالیٰ کا قانون یہی ہے کہ وہ پھر اس دنیا میں واپس نہیں آتے۔مندرجہ ذیل آیات سے اس قانون کی صراحت ہوتی ہے۔وَحَرُم عَلى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (انبیاء:۹۶) اور ہر ایک بستی جسے ہم نے ہلاک کیا ہے اس کے لئے یہ فیصلہ کر دیا گیا ہے کہ اس کے بسنے والے لوٹ کر اس دنیا میں نہیں آئیں گے۔-٢ حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِة