دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 255
255 نے معائنہ فرمایا۔۲۸ اپریل کو جلسہ سالانہ نجی میں شرکت فرمائی۔نجی کے نیشنل ٹی وی نے خطبہ جمعہ براہ راست نشر کیا جسے MTA نے ساری دنیا میں Live پہنچایا۔۲۹ اپریل کو Narere میں احمد یہ پرائمری سکول کا معائنہ فرمایا۔اس کے بعد احمدیہ کالج Narere کا معائنہ فرمایا۔۳۰ اپریل کو چار ہمسایہ ممالک کے وفود سے ملاقات کی۔یکم مئی کو احمد یہ سکینڈری سکول ولوکاVoloca اور کالج کے ایک بلاک کا افتتاح فرمایا۔مئی کو لجنہ ہال کا افتتاح فرمایا۔نینی کے بعد حضور انور پانچ روز ( ۳ تا ۸ گی ۲۰۰۶ ۰ ) نیوزی لینڈ تشریف لے گئے۔ہسٹی نیوزی لینڈ کے جلسہ سالانہ کا پہلا دن جمعۃ المبارک کا روز تھا حضرت خلیفہ اسیح کا خطبہ یہاں سے پہلی دفعہ ساری دنیا میں براہ راست نشر ہو رہا تھا۔نیوزی لینڈ میں پروفیسر کیمرٹ ریگ کے پوتے اور پوتی سے ملنے کا موقعہ ملا یہ وہی پروفیسر کلیمنٹ ریگ ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اور ۲ امئی ۱۹۰۸ء کو پہلی اور امئی ۱۹۰۸ ء کو ان کی حضرت مسیح موعودؓ سے دوسری ملاقات ہوئی۔اس ملاقات کے بعد پروفیسر کیمنٹ ریگ کے خیالات میں نمایاں تبدیلی آئی۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے ساتھ خط و کتابت جاری رہی اور آپ کے کہنے کے مطابق پروفیسر کیمنٹ ریگ بعد میں احمدی ہو گئے اور مرتے دم تک اس عقیدہ پر قائم رہے۔حضور انور نے ان کے پوتے اور پوتی کو بتایا کہ اُن کے دادا احمدی تھے جس کا انہوں نے اقرار کیا حضور انورے مئی کو ملک