دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 254 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 254

254 بھی حضور انور نے ملاقات کی اور ان کی راہنمائی فرماتے ہوئے ہدایات دیں۔سنگا پور سے حضور انور دو ہفتے (۱۱ تا ۲۵ اپریل ۲۰۰۶ء) کے لئے آسٹریلیا تشریف لے گئے۔۱۲ اپریل کو Solomon Island کے ایک وفد نے شرف ملاقات حاصل کیا۔۱۴ اپریل کو حضور انور آسٹریلیا کے جلسہ سالانہ میں شریک ہوئے۔آپ کا خطبہ براہ راست MTA کے ذریعہ دنیا بھر میں نشر ہوا۔۲۱ اپریل کو بیت الھدی کے احاطہ میں جماعت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر ایک ہال کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا اس ہال کا نام Khilafat Centenary Hall رکھا گیا ہے اور خلافت جو بلی سے پہلے اسے تعمیر کرنے کا ارادہ ہے۔ہال میں ۱۳۶۳ افراد نماز پڑھ سکیں گے۔ہال میں گیسٹ ہاؤس کے علاوہ ذیلی تنظیموں کے دفاتر بھی ہوں گے۔آٹھ کھیلوں کا انتظام ہو گا اور جلسہ سالانہ کے لئے ایک بڑا کچن بھی تعمیر کیا جائے گا۔۲۲ اپریل کو حضور انور برسبین (Brisbane) تشریف لے گئے۔یہاں آپ نے جماعت کے سنٹر بیت المسرور “ کا افتتاح فرمایا۔اس سنٹر کا رقبہ دس ایکڑ ہے یہاں ۲۸۶ مربع میٹر کا ہال تعمیر کیا گیا ہے۔۲۳ اپریل کو حضور انور جماعت ایڈیلیڈ کے مرکز تشریف لے گئے۔یہ مرکز ۲۰ ایکٹر رقبے پر مشتمل پہاڑی سلسلے اور سمندر کے درمیان پُر فضا مقام پر واقع ہے۔آسٹریلیا کے بعد حضور انور دس روز ( ۲۵ اپریل تام مئی ۲۰۰۶ ) نبی کے دورے پر تشریف لے گئے۔دس ایکڑ پر واقع احمد یہ پرائمری سکول کا حضور انور