دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 233
233 یکم اپریل ۱۹۹۶ء سے شروع ہونے والی ۲۴ گھنٹے کی نشریات سے مشرق وسطی کے بعض ممالک نیز افریقہ اور مشرق بعید کے ممالک محروم تھے۔۱۷ جولائی ۱۹۹۶ء سے گلوبل ہیم کے ذریعہ ان ممالک تک بھی ایم ٹی اے کی نشریات پہنچانے کا انتظام ہو گیا۔اس سلسلہ میں محمود ہال لندن میں ایک نہایت مبارک تقریب ہوئی جس میں حضور انور کی موجودگی میں افریقن احبار بچوں، نوجوانوں اور مستورات نے اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتحمید پر مشتمل گیت گائے اور افریقن ممالک سے اس دن کیلئے تیار کردہ خصوصی پروگرام دکھائے گئے۔الفضل انٹر نیشنل ۱۱۹ جولائی ۱۹۹۶ صفحہ۱۱) 1999ء میں ایم ٹی اے ایک نئے دور میں داخل ہوا۔حضور رحمہ اللہ نے جلسہ سالا نہ لندن ۱۹۹۹ء کے موقع پر اس کی تفاصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔یورپ اور مشرق اوسط میں ڈیجیٹل نشریات کا آغاز ہو چکا ہے اس سال یورپ کے سب سے مقبول سیارے پر جس پر ۳۰۰ چینل کام کر رہے ہیں ایم ٹی اے کو جگہ مل گئی ہے۔اب ہم سو فیصدی اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ دنیا کے پانچوں براعظموں میں اب ایم ٹی اے کی نشریات دیکھی جاسکتی ہیں“۔الفضل ربوه ۱۶/ اگست ۱۹۹۹ صفحه۱) ایم ٹی اے اپنے جلو میں متعدد پیشگوئیوں کو سموئے ہوئے ہے ان میں سے بعض کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔