دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 220
220 آخر دعاؤں پر زور دو اور خدا تعالیٰ سے استعانت طلب کرتے رہو۔دلوں کو بدلنا اس کے قبضہ قدرت میں ہے اور نتائج اسی کے فضل سے ہی خاطر خواہ نکلتے ہیں۔حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے احباب جماعت کو ہر ممکن طریق سے داعی الی اللہ بن جانے کی تحریک فرمائی۔متعدد خطبات بار بار ہے۔بار بار میٹنگز بلانے کی تلقین فرمائی۔مختلف زبانوں میں لٹریچر اس غرض کیلئے تیار کرایا۔لجنہ اماءاللہ کو دعوت الی اللہ میں جھونکا جماعتوں کو ہر سال نئے نئے ٹارگٹ دیئے۔داعیان الی اللہ کی خطوط کے ذریعہ حوصلہ افزائی فرمائی۔داعیان الی اللہ کے دلچسپ واقعات کا جلسہ سالانہ کے مواقع پر ذکر فرمایا۔مجالس سوال و جواب متعدد فرمائیں اور مخالفانہ اعتراضات کارڈ فرمالیا۔پاکستان میں دعوت الی اللہ کی الگ نظارت قائم فرمائی، عالمی بیعت کے ذریعہ دعوت الی اللہ کے مقاصد حاصل کرنے کی بھر پور سعی ہوئی۔حضور احباب جماعت کو ولولہ انگیز انداز میں دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں:۔وپس میں تمام احباب جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ تمام دنیا کے انسانوں کو خدائے حی و قیوم کی طرف بلائیں۔مشرق کو بھی بلائیں اور مغرب کو بھی بلائیں۔کالے کو بھی بلائیں اور گورے کو بھی بلائیں۔عیسائی کو بھی بلائیں اور ہندو کو بھی۔بھٹکے ہوئے لوگوں کو بھی بلائیں اور دہریوں کو بھی۔مشرقی بلاک کو بھی بلانا آج آپ کے سپرد کیا گیا اور مغربی بلاک کو بلا نا بھی آج آپ کے ذمہ لگایا گیا