دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 196
196 سال سے جماعت کی دوسری صدی شروع ہوگی جو اللہ تعالیٰ کی بشارات کے مطابق انشاء اللہ غلبہ دین حق کی صدی ہوگی۔اس دوسری صدی کے استقبال کے لئے جس کے شروع ہونے میں ابھی سولہ سال باقی تھے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے حسب منشاء الہی جلسہ سالانہ ۱۹۷۳ء کے موقع پر جماعت ہائے بیرون کی تربیت، اشاعت ( دین حق ) کے کام کو تیز سے تیز تر کرنے ، غلبہ ( دین حق ) کے دن کو قریب سے قریب تک لانے اور نوع انسان کے دل خدا اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے کیلئے ایک عظیم منصوبے کا اعلان فرمایا۔اس کے اغراض و مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ ابھی دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں ہماری منتظم جماعتیں اور مشن قائم نہیں ہوئے۔اس لئے اس منصوبہ کے ایک ابتدائی حصہ کی رُو سے یہ تجویز ہے کہ کم از کم سو زبانوں میں اسلام کی بنیادی تعلیم کے تراجم کر کے بیرونی ملکوں میں کثرت سے اشاعت کی جائے اور اس ذریعہ سے وہاں کے باشندوں کی تربیت و اصلاح اور ان کو اسلام کی طرف لانے کی کوشش کی جائے۔نیز فرمایا کئی جگہ ہمیں نئے مشن کھولنے پڑیں گے اور وہاں ( بیوت ) بنانی پڑیں گی۔اس منصوبے کی تکمیل کے لئے مالی قربانی کے سلسلہ میں حضور نے فرمایا:۔میں نے مخلصین جماعت سے آئندہ سولہ سال میں ڈھائی کروڑ روپیہ جمع کرنے کی اپیل کی تھی اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ پر توکل