دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 194
194 آٹھویں تحریک: تسبیح وتحمید اور درود شریف کا بالالتزام ورد کرنا ہے۔بڑے کم از کم ۲۰۰ مرتبہ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ - اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ کا ورد کریں اور ۱۰۰ بار استغفار کریں۔۱۵ سے ۲۵ سال عمر والے ۱۰۰ بار تسبیح پڑھیں اور ۳۳ مرتبہ استغفار۔۷ سے ۱۵ سال تک عمر والے۳۳ مرتبہ تسبیح پڑھیں اور ا مرتبہ استغفار۔۷ سال سے کم عمر کے بچوں کو والدین با تسبیح اور استغفار پڑھائیں۔نویں تحریک : ( نصرت جہاں ریزروفنڈ سکیم ) ۱۹۶۷ء میں حضور نے یورپ کے متعدد ممالک کا دورہ کیا اور ڈنمارک کے دارالسلطنت کوپن ہیگن میں ( بیت ) نصرت جہاں کے افتتاح کے علاوہ اقوامِ مغرب کو جلد آنے والی تباہیوں کے متعلق انذار فرمایا۔پھر ۱۹۷۰ء میں حضور نے مغربی افریقہ کے سات ممالک نائیجیریا، گھانا، آئیوری کوسٹ، لائیبیر یا، گیمبیا اور سیرالیون کا دورہ فرمایا۔اس دورہ میں منشاء الہی سے ایک خاص پروگرام کا اعلان فرمایا جس کا نام حضور نے لیپ فارورڈ پر وگرام تجویز کیا اور اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک لاکھ پونڈ کا ”نصرت جہاں ریز روفنڈ“ قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔اس تحریک کا مقصد افریقہ میں اسلام کا قیام و استحکام تھا۔اس فنڈ سے افریقہ کے ممالک میں مزید تعلیمی سنٹر کھولے گئے۔اس کے علاوہ وہاں طبی مراکز بھی قائم ہوئے۔اسی فنڈ سے افریقہ کے کسی ملک میں