دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 193
193 کوئی فرد بھی ایسا نہ رہے جو قرآن کریم ناظرہ نہ جانتا ہو۔جو ناظرہ پڑھ سکتے ہوں وہ ترجمہ سیکھیں اور قرآنی معارف سے آگاہ ہوں۔چوتھی تحریک وقف عارضی کی ہے۔اس تحریک کے تحت واقفین دو سے چھ ہفتوں تک اپنے خرچ پر کسی مقررہ مقام پر جا کر قرآن کریم پڑھاتے اور تربیت کا کام کرتے ہیں۔پانچویں تحریک : مجلس موصیاں کا قیام ہے۔موصیوں کے لئے یہ ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں تعلیم القرآن کا انتظام کریں اور نگرانی کریں کہ کوئی فرد ایسا نہ رہے کہ جو قرآن کریم نہ جانتا ہو۔چھٹی تحریک: بک رسوم کو ترک کرنے کی جاری فرمائی۔ساتویں تحریک چندہ وقف جدید اطفال کی ہے اس کے تحت ہر احمدی طفل کیلئے لازمی قرار دیا کہ وہ ۵۰ پیسے ماہوار وقف جدید کا چندہ ادا کر کے اس کے مالی جہاد میں شریک ہو۔